4th Death Anniversary of Talib Hussain Dard

چوتھی برسی طالب حسین درد - (اج سچی مچی طالب حسین مرگیا)

 

یہ 17 مارچ 2019 بروز اتوار کا ہی دن تھا اور تقریبآ صبح سات سے آٹھ بجے کا ٹائم تھا کہ جب ہم خاں صاحب طالب حسین درد کی ڈیڈ باڈی فیصل آباد سے خانوآنہ جھنگ لارہے تھے، سامنے ہمارے سائرن بجاتی ایمبولینس تھی جو تیزی سے شہر کو چیرتی ہوئی موٹروے کی طرف رواں دواں تھی، پچھلی گاڑی جو کہ خاں صاحب کی ذاتی کار تھی جسکو بھائی مظہر عباس (مرحوم) ڈرائیو کررہے تھے اور سیکنڈ سیٹ پر بھائی عمران اور پچھلی سیٹ پر ملک عنصر سجراء اور میں موجود تھے۔ اب میں چاہتا تھا کہ خاں صاحب کے انتقال کی پوسٹ کردی جائے تاکہ خاں صاحب کے جنازے میں جن لوگوں نے دور دراز سے آنا ہے وہ وقت پر پہنچ سکیں اور خاں صاحب کا آخری دیدار کرسکیں لیکن بھائی عمران کی حالت یہ تھی کہ انکی سسکیاں روکنے کا نام نہیں لے رہی تھی، لیکن جب گاڑی موٹروے پر انٹر ہوئی تو بھائی عمران نے سسکیاں بھرتے ہوئے کہا "ظہیر پوسٹ لگا دے کے اچ سچی مچی طالب حسین مرگیا" حقیقت میں یہ پوسٹ لگانا اتنا مشکل تھا کہ چار لفظ لکھتے ہوئے کہ" خاں صاحب طالب حسین درد دنیا فانی سے کوچ کرگئے" مجھے کوئی دس منٹ لگ گئے، ہاتھ کانپ رہے تھے آنکھوں میں آنسو تھے لکھنا کچھ ہوتا تھا لکھا کچھ جاتا تھا۔



 بحرحال بڑی مشکل کے بعد یہ پوسٹ اپلوڈ ہوگئی جس کے بعد ایک فون کالز کی بھرمار تھی، بھائی عمران کا موبائل بھی میرے پاس تھا مجھے ایسی ایسی دردناک کال موصول ہوئیں جو میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا لیکن اتنا کہوں گا کہ ہر کوئی یہ ماننے کو تیار نہیں تھا کہ طالب حسین ہم کو کیسے چھوڑ کر جاسکتا ہے۔ ہر کوئی اپنے جذبات میں اپنی مکانڑ دے رہا تھا۔ خیر کچھ دیر بعد ہم سکول خانوآنہ پہنچے جہاں پر پورا خانوآنہ اور نزدیک کے کئی دوست پہلے سے پہنچ چکے تھے، پھر خاں صاحب کی قبر کی تیاری شروع کرنی تھی، پہلے یہ طے ہوا کہ خاں صاحب کی قبر انکے ڈیرے پر بنائی جائے لیکن پھر بابا نذر حسین جو خاں صاحب بڑے بھائی ہیں انکے حکم اور خواہش  پر خاں صاحب کی قبر خانوآنہ قبرستان میں تیار کی گئی۔ کیوں کہ مرنے کے بعد بھی بابا نذر حسین بھائی کے آس پاس دفن ہونا چاہتے تھے  

آج اگر دیکھا جائے تو خاں صاحب کو ہم سے بچھڑے چار سال ہوگئے ہیں لیکن وہ آج بھی ہم میں موجود ہیں، انکی باتیں اور انکی یادیں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گی۔ ان کے گائے ہوئے لاکھوں گیت آج بھی اسی طرح سنے اور پسند کئے جاتے ہیں۔ 

اللہ پاک انکو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین

دعا گو : ظہیر عباس آف گولپور

Post a Comment

0 Comments

Allama Iqbal Poetry